May 8, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 12

وَأَدْخِلْ يَدَكَ فِي جَيْبِكَ تَخْرُجْ بَيْضَاء مِنْ غَيْرِ سُوءٍ فِي تِسْعِ آيَاتٍ إِلَى فِرْعَوْنَ وَقَوْمِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو، تو وہ کسی بیماری کے بغیر ہو کر نکلے گا۔ یہ دونوں باتیں اُن نو نشانیوں میں سے ہیں جو فرعون اور اُس کی قوم کی طرف (تمہارے ذریعے) بھیجی جارہی ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ نافرمان لوگ ہیں ۔‘‘

آیت ۱۲   وَاَدْخِلْ یَدَکَ فِیْ جَیْبِکَ تَخْرُجْ بَیْضَآءَ مِنْ غَیْرِ سُوْٓءٍ: ’’اور ذرااپنا ہاتھ داخل کرو اپنے گریبان میں، وہ نکلے گا سفید چمکتا ہوا بغیر کسی مرض کے‘‘

      یعنی یہ سفیدی برص یا کسی اور بیماری کے باعث نہیں ہو گی۔

      فِیْ تِسْعِ اٰیٰتٍ اِلٰی فِرْعَوْنَ وَقَوْمِہٖ: ’’یہ (دو نشانیاں) فرعون اور اُس کی قوم کے لیے نو نشانیوں میں سے ہیں۔‘‘

      یعنی فرعون اور اس کی قوم کی طرف بھیجتے ہوئے ابھی آپؑ کو صرف یہ دو نشانیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ کل نو (۹) نشانیاں دی جانی مقصود ہیں۔ باقی نشانیاں بعد میں موقع محل اور ضرورت کے مطابق دی جائیں گی۔

      اِنَّہُمْ کَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ: ’’یقینا وہ بڑے نا فرمان لوگ ہیں۔‘‘

UP
X
<>