May 2, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 277 ayat 58

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا فَسَاء مَطَرُ الْمُنذَرِينَ

اورہم نے اُن پر ایک زبردست بارش برسائی، چنانچہ بہت بری بارش تھی جو اُن لوگوں پر برسی جنہیں پہلے سے خبردار کر دیا گیا تھا

آیت ۵۸   وَاَمْطَرْنَا عَلَیْہِمْ مَّطَرًا فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ: ’’اور ان کے اوپر ہم نے ایک بارش برسائی، تو بہت ہی ُبری بارش تھی جو اُن لوگوں پر برسائی گئی جن کو خبردار کر دیا گیا تھا۔‘‘

      یہاں پر اس سورت کا انباء الرسل کا حصہ بھی اختتام پذیر ہوا۔ اب اس کے بعد کچھ حصہ التذکیر بآلاء اللہ پر مشتمل ہے اور یہ اس سورت کا بالکل منفرد انداز ہے۔

UP
X
<>