May 2, 2024

قرآن کریم > النمل >sorah 27 ayat 59

قُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَسَلامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِينَ اصْطَفَى آللَّهُ خَيْرٌ أَمَّا يُشْرِكُونَ

(اے پیغمبر !) کہو : ’’ تمام تعریفیں اﷲ کیلئے ہیں ، اور سلام ہو اُس کے اُن بندوں پر جن کو اُس نے منتخب فرمایا ہے ! بتاؤ کیا اﷲ بہتر ہے یا وہ جن کو ان لوگوں نے اﷲ کی خدائی میں شریک بنا رکھا ہے؟

آیت ۵۹   قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ وَسَلٰمٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی: ’’آپؑ کہہ دیجیے کہ ُکل حمد اور کل شکر اللہ کے لیے ہے، اور سلام ہے اُس کے ان بندوں پر جن کو اُس نے ُچن لیا ہے۔‘‘

      یعنی تمام انبیاء و رسل اللہ کے چنے ہوئے لوگ تھے، جیسا کہ سورۂ آ ل عمران میں بھی فرمایا گیا ہے: (اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰہِیْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ)

      ءٰٓاللّٰہُ خَیْرٌ اَمَّا یُشْرِکُوْنَ: ’’کیا اللہ بہتر ہے یا وہ جن کو یہ شریک بناتے ہیں! ‘‘

      ذرا سوچوکہ اللہ کے مقابلے میں تمہارے ان معبودوں کی کیا حیثیت ہے ؟ تم لوگ خود تسلیم کرتے ہو کہ تمام اختیارات کا مالک اللہ ہی ہے۔ تو پھر ان بے اختیارمعبودوں کو تم کس حیثیت سے پوجتے ہو؟

UP
X
<>