May 3, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 11

وَقَالَتْ لأُخْتِهِ قُصِّيهِ فَبَصُرَتْ بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُمْ لا يَشْعُرُونَ

اور اُنہوں نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ : ’’ اس بچے کا کچھ سراغ لگاؤ۔‘‘ چنانچہ اُس نے بچے کو دور سے اس طرح دیکھا کہ اُن لوگوں کو پتہ نہیں چلا

آیت ۱۱   وَقَالَتْ لِاُخْتِہٖ قُصِّیْہِ: ’’اور اُس نے موسیٰ کی بہن سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا!‘‘

      فَـبَصُرَتْ بِہٖ عَنْ جُنُبٍ وَّہُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ: ’’تو وہ اس کو دُور سے دیکھتی رہی اور انہیں احساس بھی نہ ہوا۔ ‘‘

      حضرت موسیٰ کی بہن اپنی والدہ کے کہنے پر دریا کے کنارے کنارے صندوق پر دھیان رکھے اس انداز سے چلتی رہی جیسے صندوق سے اس کا کوئی تعلق نہ ہو۔ اس طرح وہ بچے کے پیچھے پیچھے بڑی ہوشیاری سے فرعون کے محل میں پہنچ گئی۔ لیکن اس نے اپنے انداز سے وہاں بھی یہی ظاہر کیا جیسے وہ ایک راہ چلتی بچی ہے جو دریا میں تیرتے ہوئے صندوق کو دیکھنے کے لیے ادھر تک پہنچ گئی ہے اور یوں وہاں کسی کواس کی اصل منصوبہ بندی کے بارے میں گمان تک نہ ہوا۔ 

UP
X
<>