May 19, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 50

فَإِن لَّمْ يَسْتَجِيبُوا لَكَ فَاعْلَمْ أَنَّمَا يَتَّبِعُونَ أَهْوَاءهُمْ وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوَاهُ بِغَيْرِ هُدًى مِّنَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ

پھر اگر یہ تمہاری فرمائش پوری نہ کریں ، تو سمجھ لو کہ درحقیقت یہ لوگ اپنی خواہشات کے پیچھے چل رہے ہیں ۔ اور اُس سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جو اﷲ کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت کے بغیر بس اپنی خواہش کے پیچھے چلے؟ بیشک اﷲ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

آیت ۵۰   فَاِنْ لَّمْ یَسْتَجِیْبُوْا لَکَ: ’’پھر اگر یہ لوگ آپؐ کی بات کو قبول نہ کریں‘‘

      آپ ؐکی اس دلیل کو بھی اگر یہ لوگ تسلیم نہ کریں :

      فَاعْلَمْ اَنَّمَا یَتَّبِعُوْنَ اَہْوَآئَہُمْ: ’’تو جان لیں کہ یہ لوگ صرف اپنی خواہشات کی پیروی کررہے ہیں ۔‘‘

      وَمَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ ہَوٰہُ بِغَیْرِ ہُدًی مِّنَ اللّٰہِ: ’’اور اُس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوگا جواپنی خواہشات کی پیروی کر رہا ہو، اللہ کی طرف سے کسی ہدایت کے بغیر!‘‘

      اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ: ’’یقینا اللہ ایسی ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔‘‘

UP
X
<>