May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 51

وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

اور واقعہ یہ ہے کہ ہم ان کے فائدے کیلئے ایک کے بعد ایک (نصیحت کی) بات بھیجتے رہے ہیں ، تاکہ وہ متنبہ ہوں

آیت ۵۱   وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَہُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْنَ: ’’اور ہم نے لگا تار بھیجا ان کے لیے اپنا کلام تا کہ یہ نصیحت اخذ کریں ۔‘‘

      لوگوں کو راہِ راست دکھانے کے لیے ہم مسلسل ہدایت بھیجتے رہے ہیں ۔ چنانچہ تورات، زبور، انجیل اور قرآن اسی ’’سلسلۃ الذھب‘‘ (سنہری زنجیر) کی کڑیاں ہیں ۔ یہاں پر وَصَّلْنَا کا اشارہ اہل مکہ کے ’’سِحْرٰنِ تَظَاہَرَا‘‘ کے الزام کی طرف بھی ہو سکتا ہے کہ جن کتابوں کو یہ لوگ جادو قرار دے کر ان میں باہمی گٹھ جوڑ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے اندر واقعی وصل ہے، اس لیے کہ وہ ایک ہی سلسلۂ ہدایت کی کڑیاں ہیں۔

UP
X
<>