May 9, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 70

وَهُوَ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الأُولَى وَالآخِرَةِ وَلَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

اﷲ وہی ہے، اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، تعریف اُسی کی ہے، دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور حکم اُسی کا چلتا ہے، اور اُسی کی طرف تم سب واپس بھیجے جاؤ گے

آیت ۷۰   وَہُوَ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ: ’’اور وہی ہے اللہ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔‘‘

      لَہُ الْحَمْدُ فِی الْاُوْلٰی وَالْاٰخِرَۃِ: ’’اُسی کے لیے حمد ہے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی‘‘

      یہاں آخرت کے مقابلے میں ’’اُولیٰ‘‘ دنیا کے لیے آیا ہے، کیونکہ آخرت کی زندگی کے مقابلے میں ہماری پہلی زندگی یہی دُنیوی زندگی ہے۔

      وَلَہُ الْحُکْمُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ: ’’اور اُسی کا حکم ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔‘‘

      حکم دینے کا اختیار اُسی کو حاصل ہے اور کائنات پر اصل حاکمیت اسی کی ہے۔ وہ جو حکم چاہے دے، جس چیز کو چاہے حلال قرار دے اور جس کو چاہے حرام ٹھہرائے۔ 

UP
X
<>