May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 69

وَرَبُّكَ يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُورُهُمْ وَمَا يُعْلِنُونَ

اور تمہارا پروردگار اُن باتوں کو بھی جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں ، اور اُن باتوں کو بھی جو یہ کھلم کھلا کرتے ہیں

آیت ۶۹   وَرَبُّکَ یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُہُمْ وَمَا یُعْلِنُوْنَ: ’’اور آپؐ کا رب خوب جانتا ہے جو کچھ چھپاتے ہیں ان کے سینے اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔‘‘

      مثلاً ان کے دل قرآن اور محمد ٌ رسول اللہ کی رسالت کی حقانیت کی گواہی دیتے ہیں مگر وہ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس گواہی کو چھپائے ہوئے ہیں ۔ اور دوسری طرف اپنے جن نام نہاد اعتراضات کو وہ ظاہر کر رہے ہیں ان پر انہیں خود بھی اعتماد نہیں ۔ مثلاً یہ کہ اگر یہ نبی ہیں تو انہیں حضرت موسیٰ کی طرح معجزات کیوں نہیں دیے گئے؟

UP
X
<>