May 8, 2024

قرآن کریم > القصص >sorah 28 ayat 68

وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاء وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ

اور تمہاراپروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، اور (جو چاہتا ہے) پسند کرتا ہے۔ ان کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ اﷲ ان کے شرک سے پاک اور بہت بالا و برتر ہے

آیت ۶۸   وَرَبُّکَ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ وَیَخْتَارُ: ’’اور آپؐ کا رب پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور منتخب کرلیتا ہے (جسے چاہتا ہے)۔‘‘

      تمام مخلوق اسی کی ہے، اپنی مخلوق میں سے اُس نے جس کو چاہا منتخب کر لیا اور رسول بنا لیا: (اَللّٰہُ یَصْطَفِیْ مِنَ الْمَلٰٓئِکَۃِ رُسُلًا وَّمِنَ النَّاسِ) (الجن : ۷۵) ’’اللہ ُچن لیتا ہے اپنے پیغامبر فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے’’۔ سورۂ آل عمران میں یہی مضمون اس طرح آیا ہے: (اِنَّ اللّٰہَ اصْطَفٰٓی اٰدَمَ وَنُوْحًا وَّاٰلَ اِبْرٰہِیْمَ وَاٰلَ عِمْرٰنَ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ) ’’ یقینا اللہ نے چن لیا آدم کو اور نوح کو اور آلِ ابراہیم کو اور آلِ عمران کو تمام جہان والوں پر۔‘‘

      مَا کَانَ لَہُمُ الْخِیَرَۃُ سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوْنَ: ’’ (جبکہ) ان کو کچھ بھی اختیار نہیں ۔ اللہ پاک ہے اور بہت بلند ہے اس سے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں ۔‘‘

      اللہ تعالیٰ کی ذات ان لوگوں کے اوہام اور من گھڑت عقائد سے وراء الورائ، منزہ اور اَرفع ہے۔

UP
X
<>