May 17, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 31

وَلَمَّا جَاءتْ رُسُلُنَا إِبْرَاهِيمَ بِالْبُشْرَى قَالُوا إِنَّا مُهْلِكُوا أَهْلِ هَذِهِ الْقَرْيَةِ إِنَّ أَهْلَهَا كَانُوا ظَالِمِينَ

اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم کے پاس (اُن کے بیٹا ہونے کی) خوشخبری لے کر پہنچے، تو اُنہوں نے کہا کہ : ’’ ہم اس بستی کو ہلاک کرنے والے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کے باشندے بڑے ظالم بنے ہوئے ہیں ۔‘‘

آیت ۳۱   وَلَمَّا جَآءَتْ رُسُلُنَآ اِبْرٰہِیْمَ بِالْبُشْرٰی: ’’اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے‘‘

      قومِ لوط پر عذاب کی غرض سے جو فرشتے بھیجے گئے تھے وہ پہلے انسانی شکلوں میں حضرت ابراہیم کے پاس گئے۔ ان فرشتوں نے پہلے تو حضرت ابراہیم کو حضرت اسحاق کی پیدائش کی بشارت دی اور پھر اس کے بعد:

      قَالُوْٓا اِنَّا مُہْلِکُوْٓا اَہْلِ ہٰذِہِ الْقَرْیَۃِ اِنَّ اَہْلَہَا کَانُوْا ظٰلِمِیْنَ: ’’انہوں نے کہا کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کر نے والے ہیں ۔ یقینا اس کے باسی بڑے ظالم ہیں ۔‘‘ 

UP
X
<>