May 7, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 48

وَمَا كُنتَ تَتْلُو مِن قَبْلِهِ مِن كِتَابٍ وَلا تَخُطُّهُ بِيَمِينِكَ إِذًا لاَّرْتَابَ الْمُبْطِلُونَ

اور تم اس سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے، اور نہ کوئی کتاب اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو باطل والے مین میخ نکال سکتے تھے

آیت ۴۸   وَمَا کُنْتَ تَتْلُوْا مِنْ قَبْلِہٖ مِنْ کِتٰبٍ وَّلَا تَخُطُّہٗ بِیَمِیْنِکَ اِذًا لَّارْتَابَ الْمُبْطِلُوْنَ: ’’اور (اے نبی!) آپ تو اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ ہی آپ اپنے داہنے ہاتھ سے اسے لکھتے تھے، (اگر ایسا ہوتا) تب تو یہ جھٹلانے والے ضرور شک کرتے۔‘‘

      قرآن نازل ہونے سے پہلے تو آپ ان لوگوں کو کوئی کتاب پڑھ کر نہیں سناتے تھے اور نہ ہی آپؐ کوئی کتاب خود اپنے ہاتھ سے لکھتے تھے، بلکہ دُنیوی اعتبار سے تو آپؐ نے نہ کوئی تعلیم حاصل کی ہے اور نہ ہی آپؐ نے پڑھنا لکھنا سیکھاہے۔ ہاں اگر ایسا ہوتا تو قرآن کو باطل قرار دینے والوں کے لیے اس کے بارے میں شک کی کچھ گنجائش پیدا ہو سکتی تھی کہ جی ہاں ! یہ حضرت تو پرانے لکھاری ہیں ، روز روز کی مشق سے قلم میں زور اور تحریر میں نکھار آتا گیا اور رفتہ رفتہ یہ سلسلہ یہاں تک پہنچ گیا کہ انہوں نے قرآن جیسا بلند پایہ کلام لکھنا شروع کر دیا ہے۔ 

UP
X
<>