May 5, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 52

قُلْ كَفَى بِاللَّهِ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ شَهِيدًا يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَالَّذِينَ آمَنُوا بِالْبَاطِلِ وَكَفَرُوا بِاللَّهِ أُوْلَئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ

کہہ دو کہ : ’’ میرے اور تمہارے درمیان گواہی دینے کیلئے اﷲ کافی ہے، اُسے اُن تمام چیزوں کا علم ہے جو آسمانوں اور زمین میں موجود ہیں ۔ اور جو لوگ باطل پر ایمان لائے ہیں ، اوراﷲ کا انکار کیا ہے، وہی ہیں جو سخت نقصان اُٹھانے والے ہیں ۔‘‘

آیت ۵۲   قُلْ کَفٰی بِاللّٰہِ بَیْنِیْ وَبَیْنَکُمْ شَہِیْدًا: ’’ (اے نبی!) آپ کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان اللہ کافی ہے بطورِ گواہ۔‘‘

      وہ خوب جانتا ہے کہ اس نے مجھے رسول بنا کر بھیجا ہے، اور وہ یہ بھی جانتا ہے کہ اس نے قرآن جیسا بصیرت افروز معجزہ مجھے عطا فرمایا ہے۔

      یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ: ’’وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔‘‘

      وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْبَاطِلِ وَکَفَرُوْا بِاللّٰہِ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ: ’’اور وہ لوگ جو باطل پر ایمان رکھتے ہیں اور اللہ کا کفر کرتے ہیں ، یقینا وہی خسارہ پانے والے ہیں ۔‘‘

UP
X
<>