May 6, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 53

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلا أَجَلٌ مُّسَمًّى لَجَاءهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لا يَشْعُرُونَ

اور یہ لوگ عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں ۔ اگر (عذاب کا) ایک معین وقت نہ ہوتا تو ان پر ضرور عذاب آجاتا، اور وہ آئے گا ضرور (مگر) اتنا اچانک کہ ان کو پتہ بھی نہیں چلے گا

آیت ۵۳   وَیَسْتَعْجِلُوْنَکَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَآ اَجَلٌ مُّسَمًّی لَّجَآءَہُمُ الْعَذَابُ: ’’یہ لوگ جلدی مچا رہے ہیں عذاب کی۔ اور اگر (پہلے سے ) ایک وقت معین طے نہ ہو چکا ہوتا تو ضرور ان پر عذاب آ چکا ہوتا۔‘‘

      وَلَیَاْتِیَنَّہُمْ بَغْتَۃً وَّہُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ: ’’اور وہ ان پر اچانک آجائے گا اور انہیں پتا بھی نہیں چلے گا۔‘‘

UP
X
<>