May 6, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 54

يَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيطَةٌ بِالْكَافِرِينَ

یہ عذاب کی جلدی مچارہے ہیں ، اور یقینا جہنم ان کو گھیرے میں لے لے گی

آیت ۵۴   یَسْتَعْجِلُوْنَکَ بِالْعَذَابِ: ’’یہ لوگ عذا ب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں ۔‘‘

      یہ جملہ پھر سے دہرایا گیا ہے، یہ بہت لطیف انداز ہے۔

      وَاِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحِیْطَۃٌ بِالْکٰفِرِیْنَ: ’’حالانکہ جہنم ان کافروں کا گھیراؤ کر چکی ہے۔‘‘

      جہنم کی آگ ایک غیر مرئی چیز ہے، اس لیے انہیں یہ نظر نہیں آ رہی، لیکن حقیقت میں یہ انہیں چاروں طرف سے گھیر چکی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے کوئی مخالف فوج کسی شہر کی فصیل کے قریب پہنچ کر شہر کا محاصرہ بھی کر لے لیکن شہر کے باسیوں کو اس کی خبر ہی نہ ہو۔ 

UP
X
<>