May 6, 2024

قرآن کریم > العنكبوت >sorah 29 ayat 55

يَوْمَ يَغْشَاهُمُ الْعَذَابُ مِن فَوْقِهِمْ وَمِن تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ وَيَقُولُ ذُوقُوا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

اُس دن جب عذاب اُن پر اُوپر سے بھی چھا جائے گا، اور ان کے پاؤں کے نیچے سے بھی، اور کہے گا کہ : ’’ چکھو اُن کاموں کا مزہ جو تم کیا کرتے تھے۔‘‘

آیت ۵۵   یَوْمَ یَغْشٰہُمُ الْعَذَابُ مِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ: ’’جس دن عذاب ڈھانپ لے گا انہیں اوپر سے بھی اور ان کے قدموں کے نیچے سے بھی‘‘

      وَیَقُوْلُ ذُوْقُوْا مَا کُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ : ’’اور کہا جائے گا کہ اب چکھو مزہ اپنے کرتوتوں کا۔‘‘

      اب اگلی آیت میں خطاب کا رخ پھر اہل ایمان کی طرف پھیرا جا رہا ہے اور راہِ حق کے مجاہدین کو تیسری ہدایت دی جارہی ہے۔ (پہلی ہدایت آیت ۴۵ میں جبکہ دوسری ۴۶ میں دی جا چکی ہے۔) 

UP
X
<>