May 5, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 16

 الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ 

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ : ’’ اے ہمارے پروردگار ! ہم آپ پر ایمان لے آئے ہیں ۔ اب ہمارے گناہوں کو بخش دیجئے، اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالیجئے۔ ‘‘

 آیت 16:    اَلَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّـنَـآ اِنَّــنَــآ اٰمَنَّا:  «جو یہ کہتے رہتے ہیں پروردگار! ہم ایمان لے آئے»

             فَاغْفِرْلَـنَا ذُنُوْبَنَا:  «پس ہمارے گناہوں کو بخش دے»

             وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ:  «اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا لے۔»

            آگے ان کی مدح میں الفاظ استعمال ہو رہے ہیں کہ جو یہ دعائیں کرتے ہیں ان کے یہ اوصاف ہیں ۔ اس میں گویا تلقین ہے کہ اگر اللہ سے یہ دعا کرنا چاہتے ہو کہ اللہ تمہارے گناہ بخش دے اور تمہیں جہنم کے عذاب سے بچا لے تو اپنے اندر یہ اوصاف پیدا کرو۔

UP
X
<>