May 5, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 199

وَإِنَّ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَمَن يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْكُمْ وَمَآ أُنزِلَ إِلَيْهِمْ خَاشِعِينَ لِلّهِ لاَ يَشْتَرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أُوْلَئِكَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

اور بیشک اہلِ کتاب میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اﷲ کے آگے عجز و نیاز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اﷲ پر بھی ایمان رکھتے ہیں، اُس کتاب پر بھی جو تم پر نازل کی گئی ہے اور اُس پر بھی جو ان پر نازل کی گئی تھی، اور اﷲ کی آیتوں کو تھوڑی سی قیمت لے کر بیچ نہیں ڈالتے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کے پاس اپنے اجر کے مستحق ہیں ۔ بیشک اﷲ حساب جلد چکانے والا ہے

 آیت 199:    وَاِنَّ مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ لَـمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰہِ:  ’’اور بے شک اہل کتاب میں وہ بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر‘‘

              وَمَـآ اُنْزِلَ اِلَـیْکُمْ وَمَـآ اُنْزِلَ اِلَـیْہِمْ:  ’’اور اس پر بھی ایمان رکھتے ہیں جو تم پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو ان کی طرف نازل کیا گیا‘‘

             خٰشِعِیْنَ لِلّٰہِ: ’’اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں ‘‘

            ان کے دلوں میں اللہ کا خوف ہے‘ وہ عاجزی اور تواضع اختیار کرتے ہیں۔

             لاَ یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیْلاً:  ’’وہ اللہ کی آیات کو حقیر سی قیمت پر فروخت نہیں کرتے۔‘‘

             اُولٰٓئِکَ لَہُمْ اَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ:  ’’ایسے ہی لوگوں کا اجر ان کے رب کے پاس محفوظ ہے۔‘‘

             اِنَّ اللّٰہَ سَرِیْعُ الْحِسَابِ:  ’’یقینا اللہ جلد حساب چکانے والا ہے۔‘‘

            وہ حساب لینے میں دیر نہیں لگاتا۔ 

UP
X
<>