May 2, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 25

فَكَيْفَ إِذَا جَمَعْنَاهُمْ لِيَوْمٍ لاَّ رَيْبَ فِيهِ وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لاَ يُظْلَمُونَ 

 بھلا اس وقت ان کا کیا حال ہوگا جب ہم انہیں ایک ایسے دن (کا سامنا کرنے) کیلئے جمع کر لائیں گے جس کے آنے میں ذرا بھی شک نہیں ہے، اور ہر ہر شخص نے جو کچھ کمائی کی ہوگی ہو وہ اس کو پوری پوری دے دی جائے گی، اور کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا

 آیت 25:     فَکَیْفَ اِذَا جَمَعْنٰہُمْ لِیَوْمٍ لاَّ رَیْبَ فِیْہِ:  «تو کیا حال ہو گا جب ہم انہیں اکٹھا کریں گے اُس دن جس کے بارے میں کوئی شک نہیں!»

            اِس وقت تو یہ بڑھ چڑھ کر باتیں بنا رہے ہیں ‘ زبان درازیاں کر رہے ہیں،  لیکن جب ہم انہیں ایک ایسے دن میں جمع کریں گے جس کے آنے میں ذرا شک نہیں‘ تو اس دن ان کا کیا حال ہو گا!

             وَوُفِّیَتْ کُلُّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ:  «اور ہر جان کو پورا پورا دے دیا جائے گا جو کچھ اس نے کمائی کی ہو گی»

             وَہُمْ لاَ یُظْلَمُوْنَ:  «اور ان پر کوئی زیادتی نہیں ہو گی۔» 

UP
X
<>