May 17, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 47

قَالَتْ رَبِّ أَنَّى يَكُونُ لِي وَلَدٌ وَلَمْ يَمْسَسْنِي بَشَرٌ قَالَ كَذَلِكِ اللَّهُ يَخْلُقُ مَا يَشَاء إِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ 

مریم نے کہا : ’’ پروردگار ! مجھ سے لڑکا کیسے پیدا ہوجائے گا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں ؟ ‘‘ اﷲ نے فرمایا: ’’ اﷲ اسی طرح جس کو چاہتاہے پیدا کرتاہے ۔ جب وہ کوئی کام کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو صرف اتنا کہتا ہے کہ ’’ ہو جا ‘‘ بس وہ ہو جاتا ہے

 آیت 47:    قَالَتْ رَبِّ اَنّٰی یَکُوْنُ لِیْ وَلَدٌ وَّلَمْ یَمْسَسْنِیْ بَشَرٌ:  «(حضرت مریم نے یہ بات سنی تو تعجب سے)  بولی: اے اللہ !میرے اولاد کیسے ہو جائے گی جبکہ مجھے تو کسی مرد نے ہاتھ تک نہیں لگایا!»

             قَالَ کَذٰلِکِ اللّٰہُ یَخْلُقُ مَا یَشَآءُ:  «فرمایا: اسی طرح اللہ تعالیٰ تخلیق فرماتا ہے جو کچھ چاہتا ہے۔»

            وہ اپنے بنائے ہوئے قوانین ِفطرت کا پابند نہیں ہے۔ اگرچہ عام ولادت اسی طرح ہوتی ہے کہ اس میں باپ کا بھی حصہ ہوتا ہے اور ماں کا بھی‘ لیکن اللہ تعالیٰ ان اسباب اور وسائل و ذرائع کا  محتاج نہیں ہے‘ وہ جیسے چاہے پیدا کرتا ہے۔

             اِذَا قَضٰٓی اَمْرًا فَاِنَّمَا یَـقُوْلُ لَہ کُنْ فَـیَکُوْنُ:  «وہ تو جب کسی امر کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس سے کہتا ہے ہو جا تو وہ ہو جاتا ہے۔» 

UP
X
<>