May 17, 2024

قرآن کریم > آل عمران >surah 3 ayat 48

وَيُعَلِّمُهُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَاةَ وَالإِنجِيلَ 

اور وہی (اﷲ) اس کو (یعنی عیسیٰ ابن مریم کو) کتاب و حکمت اور تورات و انجیل کی تعلیم دے گا

 آیت 48:    وَیُعَلِّمُہُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ وَالتَّوْرٰٹۃَ وَالْاِنْجِیْلَ:  «اور اللہ تعالیٰ اس کو سکھائے گا کتاب اور حکمت بھی اور تورات اور انجیل بھی۔»

            یہاں پر چار چیزوں کا ذکر آیا ہے جن کی اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح کو تعلیم دی: کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل۔ ان چار چیزوں کے مابین جو تین «و» آئے ہیں ان میں سے دو واوِ عطف ہیں‘ جبکہ درمیانی «و» واوِ تفسیر ہے۔ اس طرح آیت کا مفہوم یہ ہو گا کہ «اللہ ان کو سکھائے گا کتاب اور حکمت یعنی تورات اور انجیل»۔اس لیے کہ تورات میں صرف احکام تھے‘ حکمت نہیں تھی اور انجیل میں صرف حکمت ہے‘ احکام نہیں ہیں۔ یہی وہ نکتہ ہے جس کو سمجھ لینے سے یہ گتھی حل ہوتی ہے اور اسے سمجھے بغیر لوگوں کے ذہنوں میں اُلجھنیں رہتی ہیں۔

UP
X
<>