April 26, 2024

قرآن کریم > الروم >sorah 30 ayat 29

بَلِ اتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَهْوَاءهُم بِغَيْرِ عِلْمٍ فَمَن يَهْدِي مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ

لیکن ظالم لوگ کسی علم کے بغیر اپنی خواہشات کے پیچھے چل پڑے ہیں ۔ اب اُس شخص کو کون ہدایت دے سکتا ہے جسے اﷲ نے گمراہ کر دیا ہو، اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا

آیت ۲۹   بَلِ اتَّبَعَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْٓا اَہْوَآءَہُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍ: ’’بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان ظالموں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی ہے بغیر کسی علم کے۔‘‘

        فَمَنْ یَّہْدِیْ مَنْ اَضَلَّ اللّٰہُ: ’’تو اُس شخص کو کون ہدایت دے گا جس کو اللہ نے بھٹکا دیاہو!‘‘

      اگر کسی کی ہٹ دھرمی کی سزا کے طور پر اللہ ہی نے اس کی گمراہی پر مہر ثبت کر دی ہو تو وہ ہدایت کیسے پا سکتا ہے؟

        وَمَا لَہُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ: ’’اور اب ان کے لیے کوئی مددگا رنہیں ہے۔‘‘

      اگلی آیات اس لحاظ سے بہت اہم ہیں کہ ان میں دین کی بنیاد اور اصل روح بیان ہوئی ہے۔

UP
X
<>