May 5, 2024

قرآن کریم > السجدة >sorah 32 ayat 22

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنتَقِمُونَ

اور اُس سے بڑا ظالم کون ہوگا جس کو اپنے پروردگار کی آیتوں کے ذریعے نصیحت کی گئی، تو اُس نے اُن سے منہ موڑ لیا۔ ہم یقینا ایسے مجرموں سے بدلہ لے کر رہیں گے

آیت ۲۲   وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُکِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ثُمَّ اَعْرَضَ عَنْہَا: ’’اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اُس کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی گئی مگر پھر بھی اس نے اعراض کیا۔‘‘

      اگر کوئی شخص کسی عام نصیحت کی پروا نہ کرے اور کسی شخصی فلسفہ ومنطق کو ٹھکرا دے تو اور بات ہے، چہ جائیکہ کوئی بد نصیب اللہ کی آیات پر مبنی تذکیر و نصیحت کو نظر انداز کر دے۔

      اِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِیْنَ مُنْتَقِمُوْنَ: ’’یقینا ہم ایسے مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے۔‘‘

UP
X
<>