May 4, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 43

هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا

وہی ہے جو خود بھی تم پر رحمت بھیجتا ہے، اور اُس کے فرشتے بھی، تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لے آئے، اور وہ مومنوں پر بہت مہربان ہے

آیت۴۳    ہُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْکُمْ وَمَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ:’’وہی ہے جو رحمتیں بھیجتا رہتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے بھی، تاکہ نکالے تمہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف۔‘‘

        یہاں پر اہل ایمان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہونے کے حوالے سے وہی الفاظ استعمال ہوئے ہیں جو اسی سورت کی آیت ۵۶ میں نبی اکرم   کے لیے آئے ہیں۔ وہاں فرمایا گیا: (اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ) ’’ یقینا اللہ اور اس کے فرشتے رحمتیں بھیجتے ہیں نبی  پر‘‘۔ بہر حال یہ آیت مؤمنین کے حق میں ایک بہت بڑی خوشخبری ہے کہ اللہ کی رحمتوں اور عنایتوں میں سے ہر اہل ایمان کو بھی حصہ عطا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فرشتے بھی اہل ایمان کے حق میں دعائے رحمت کرتے رہتے ہیں۔

        وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَحِیْمًا: ’’اور اہل ایمان کے حق میں وہ بہت مہربان ہے۔‘‘

UP
X
<>