May 4, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 48

وَلا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ وَدَعْ أَذَاهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلاً

اور کافروں اور منافقوں کی بات نہ مانو، اوراُن کی طرف سے جو تکلیف پہنچے، اُس کی پروا نہ کرو، اور اﷲ پر بھروسہ کئے رہو، اور اﷲ رکھوالا بننے کیلئے کافی ہے

آیت ۴۸    وَلَا تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ وَدَعْ اَذٰاہُمْ وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ: ’’اور آپؐ ان کافروں اور منافقوں کی باتوں کا دھیان نہ کریں اور ان کی ایذا رسانی کو نظر انداز کر دیں اور اللہ پر توکل کریں ۔‘‘

         وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلًا: ’’ اور اللہ کافی ہے (آپؐ کے لیے) مددگار کے طور پر۔‘‘

        یہ لوگ جو چاہیں منصوبے بنا لیں اور جس قدر چاہیں آپؐ کے خلاف کوششیں کر لیں ، یہ آپؐ کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے۔ 

UP
X
<>