May 15, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 70

يَا أَ يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا

اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو، اور سیدھی سچی بات کہا کرو

آیت ۷۰    یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا: ’’اے اہل ِایمان !اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور بات کیا کرو سیدھی۔‘‘

        چونکہ اس سے پہلے کی آیات میں عام گھریلو زندگی کے معاملات سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں، چنانچہ اس سیاق و سباق میں اس حکم کا مفہوم یہ ہوگا کہ اپنے گھریلومعاملات میں بھی تم لوگ تقویٰ کی روش اپنائے رکھو اور اپنی زبان کے استعمال میں محتاط رہو۔ یعنی اپنے اہل و عیال کے ساتھ گفتگو میں بھی راست گوئی اور راست بازی کا خیال رکھو۔ 

UP
X
<>