April 29, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 71

يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَن يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا

اﷲ تمہارے فائدے کیلئے تمہارے کام سنوار دے گا، اور تمہارے گناہوں کی مغفرت کر دے گا۔ اور جو شخص اﷲ اور اُس کے رسول کی اطاعت کرے، اُس نے وہ کامیابی حاصل کر لی جو زبردست کامیابی ہے

آیت ۷۱    یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ: ’’اللہ تمہارے سارے اعمال درست کردے گا اور تمہاری خطائیں بخش دے گا۔‘‘

        اگر بھول کر یا جذبات کی رو میں تم سے کوئی غلطی سرزد ہو گئی تو اللہ اسے معاف کر دے گا۔

        وَمَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا: ’’اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت پر کاربند ہوگیا تواس نے بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی۔‘‘

        یہاں کامیابی کا معیار بیان کر دیا گیا کہ اہل ایمان کی کامیابی اللہ اور رسولؐ کی اطاعت میں ہے۔

        اس سورت کی یہ دو آیات (آیت: ۷۰ اور ۷۱) حضور  خطبہ نکاح میں تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ یہاں ضمنی طور پر یہ بھی جان لیں کہ ان دو آیات کے علاوہ مندرجہ ذیل آیات بھی خطبہ نکاح میں شامل ہیں : (یٰٓــاَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّخَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَبَثَّ مِنْہُمَا رِجَالاً کَثِیْرًا وَّنِسَآءً  وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِہٖ وَالْاَرْحَامَ  اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا)  (النساء)۔ (یٰٓــاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَلاَ تَمُوْتُنَّ اِلاَّ وَاَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ) (آل عمران)--- خطبہ نکاح میں مذکورہ چار آیات کا لب لباب ’’تقویٰ‘‘ ہے۔ 

UP
X
<>