April 28, 2024

قرآن کریم > الأحزاب >sorah 33 ayat 73

لِيُعَذِّبَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْمُشْرِكِينَ وَالْمُشْرِكَاتِ وَيَتُوبَ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

نتیجہ یہ ہے کہ اﷲ منافق مردوں اور منافق عورتوں کو، نیز مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے گا، اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے گا۔ اور اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

آیت ۷۳    لِّیُعَذِّبَ اللّٰہُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَالْمُنٰفِقٰتِ وَالْمُشْرِکِیْنَ وَالْمُشْرِکٰتِ: ’’تا کہ اللہ عذاب دے منافق مردوں اور منافق عورتوں کو اور مشرک َمردوں اور مشرک عورتوں کو‘‘

        وَیَتُوْبَ اللّٰہُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ: ’’اور اللہ رحمت کے ساتھ توجہ فرمائے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر۔‘‘

        آیت کے الفاظ میں ’’توبہ قبول فرمائے‘‘ یا ’’توبہ کی توفیق عطا فرمائے‘‘ کا مفہوم بھی موجود ہے۔

        وَکَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا: ’’اور یقینا اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔‘‘

        سورۃ الاحزاب مکی مدنی سورتوں کے چوتھے گروپ کی آخری سورت ہے۔ اس گروپ میں آٹھ مکیات (سورۃ الفرقان، سورۃ الشعراء، سورۃ النمل، سورۃ القصص، سورۃ العنکبوت، سورۃ الروم، سورئہ لقمان، سورۃ السجدۃ) اور ایک مدنی سورت (سورۃ الاحزاب) شامل تھی۔ اس کے بعد مکی مدنی سورتوں کا پانچواں گروپ ۱۳ مکی اور تین مدنی سورتوں پر مشتمل ہے۔ یہاں پر ضمنی طور پر مدنی سورتوں کی موجودہ ترتیب اور ترتیب نزولی کے بارے میں چند معلومات بھی نوٹ کر لیں۔ مصحف کی ترتیب میں سورۃ البقرۃ سے لے کر سورۃ الاحزاب تک تمام مدنی سورتیں طویل ہیں ۔ لیکن سورۃ الاحزاب کے بعد اکثر مدنی سورتیں ۲ رکوعوں پر مشتمل ہیں یا زیادہ سے زیادہ کسی کے چار رکوع ہیں۔ اب تک پڑھی جانے والی مدنی سورتوں کی ترتیب نزولی اس طرح ہے: پہلے سورۃ البقرۃ، پھر سورۃ الانفال، پھر سورۂ آل عمران، پھر سورۃ النساء، پھر سورۃ الاحزاب، پھر سورۃ النور اور آخر میں سورۃ المائدۃ۔ جبکہ چھوٹی مدنی سورتیں مذکورہ طویل سورتوں کے بین بین میں نازل ہوتی رہی ہیں۔ جیسے سورۃ الصف سورۃ الاحزاب کے متصلاً بعد نازل ہوئی اور سورۂ محمدؐ سورۃ البقرۃ کے فوراً بعد، لیکن غزوۂ بدر سے پہلے نازل ہوئی۔ 

UP
X
<>