May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 26

قُلْ يَجْمَعُ بَيْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ يَفْتَحُ بَيْنَنَا بِالْحَقِّ وَهُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِيمُ

کہو کہ : ’’ ہمارا پروردگار ہم سب کو جمع کرے گا، پھر ہمارے درمیان برحق فیصلہ کرے گا، اور وہی ہے جو خوب فیصلے کرنے والا، مکمل علم کا مالک ہے

آیت ۲۶   قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ وَہُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ: ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ ہمارا رب ہم سب کو (ایک دن) جمع کرے گا، پھر وہ فیصلہ کر دے گا ہمارے مابین حق کے ساتھ، اور وہ خوب فیصلہ کرنے والا، خوب جاننے والا ہے۔‘‘

        اس دن جو فیصلہ بھی ہو گا بر بنائے علم ہو گا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ایک ایک شخص کی ایک ایک حرکت کا علم ہے۔ 

UP
X
<>