May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 27

قُلْ أَرُونِي الَّذِينَ أَلْحَقْتُم بِهِ شُرَكَاء كَلاَّ بَلْ هُوَ اللَّهُ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

کہو کہ : ’’ ذرا مجھے دِکھاؤ وہ کون ہیں جنہیں تم نے شریک بناکر اﷲ سے جوڑ رکھا ہے۔ ہر گز نہیں ! (اُس کا کوئی شریک نہیں ہے) بلکہ وہ اﷲ ہے جس کا اِقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل

آیت ۲۷    قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِہٖ شُرَکَآءَ کَلَّا بَلْ ہُوَ اللّٰہُ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ: ’’آپؐ کہیے کہ ذرامجھے دکھاؤ تو وہ (معبود) جنہیں تم نے شریک بنا کر اُس کے ساتھ ملا رکھا ہے! کوئی نہیں ! بلکہ وہی اللہ ہے، بہت زبردست، نہایت حکمت والا۔‘‘

        وہ اپنی ذات میں خود ’’العزیز‘‘ (غالب، زبردست) ہے، اُس کی قدرت کسی اور کے بل پر قائم نہیں، اُسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں، وہ کسی اور کی مدد کا محتاج نہیں۔ 

UP
X
<>