May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 29

وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

اور (تم سے) کہتے ہیں کہ : ’’ اگر تم سچے ہو تو یہ (قیامت کا) وعدہ کب پورا ہوگا؟‘‘

آیت ۲۹   وَیَـقُوْلُوْنَ مَتٰی ہٰذَا الْوَعْدُ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ: ’’اور وہ پوچھتے ہیں کہ کب پورا ہو گا یہ وعدہ، اگر تم لوگ سچے ہو!‘‘

        مشرکین کے اس سوال میں عذاب یا قیامت دونوں کی طرف اشارہ موجود ہے کہ آپؐ ہمیں جو عذاب کی دھمکیاں دیتے ہیں یا قیامت برپا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو ذرا یہ بھی تو بتائیں کہ آپؐ کے یہ وعدے کب پورے ہوں گے؟ 

UP
X
<>