May 3, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 33

وَقَالَ الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا بَلْ مَكْرُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ إِذْ تَأْمُرُونَنَا أَن نَّكْفُرَ بِاللَّهِ وَنَجْعَلَ لَهُ أَندَادًا وَأَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَأَوُا الْعَذَابَ وَجَعَلْنَا الأَغْلالَ فِي أَعْنَاقِ الَّذِينَ كَفَرُوا هَلْ يُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

اور جنہیں کمزور سمجھا گیا تھا وہ اُن سے کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے کہ : ’’ نہیں ، یہ تمہاری رات دن کی مکاری ہی تو تھی (جس نے ہمیں روکا تھا) جب تم ہمیں تاکید کرتے تھے کہ ہم اﷲ سے کفر کا معاملہ کریں ، اور اُس کے ساتھ (دوسروں کو) شریک مانیں ۔‘‘ اور یہ سب جب عذاب کو دیکھ لیں گے تو اپنا پچھتاوا چھپا رہے ہوں گے۔ اور جن جن لوگوں نے کفر اِختیار کیا تھا، ہم اُن سب کے گلوں میں طوق ڈال دیں گے۔ اُن کو کسی اور بات کا نہیں ، اُنہی اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے

آیت ۳۳    وَقَالَ الَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْا بَلْ مَکْرُ الَّیْلِ وَالنَّہَارِ: ’’اس پر کہیں گے وہ جو کمزور تھے ان سے جو بڑے بنے ہوئے تھے بلکہ یہ (تمہاری) رات دن کی سازشیں تھیں‘‘

        اِذْ تَاْمُرُوْنَنَآ اَنْ نَّکْفُرَ بِاللّٰہِ وَنَجْعَلَ لَہٗٓ اَنْدَادًا: ’’جب تم ہمیں حکم دیتے تھے کہ ہم اللہ کا کفر کریں اور اس کے لیے مد ِمقابل ٹھہرائیں۔‘‘

        وَاَسَرُّوا النَّدَامَۃَ لَمَّا رَاَوُا الْعَذَابَ: ’’اور وہ چھپائیں گے ندامت کو جب وہ عذاب کو دیکھ لیں گے۔‘‘

        وَجَعَلْنَا الْاَغْلٰلَ فِیْٓ اَعْنَاقِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا:’’اور ہم نے طوق ڈال دیے ہیں ان کافروں کی گردنوں میں۔ ، ،

        ہَلْ یُجْزَوْنَ اِلَّا مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ: ’’ان کو بدلہ نہیں ملے گا مگر اُسی کا جو عمل وہ کرتے تھے۔‘‘ 

UP
X
<>