May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 32

قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا لِلَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا أَنَحْنُ صَدَدْنَاكُمْ عَنِ الْهُدَى بَعْدَ إِذْ جَاءكُم بَلْ كُنتُم مُّجْرِمِينَ

جو بڑے بنے ہوئے تھے، اُن سے کہیں گے جنہیں کمزور سمجھا گیا تھا کہ : ’’ کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا جبکہ وہ تمہارے پاس آچکی تھی؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود مجرم تھے۔‘‘

آیت ۳۲    قَالَ الَّذِیْنَ اسْتَکْبَرُوْا لِلَّذِیْنَ اسْتُضْعِفُوْٓا اَنَحْنُ صَدَدْنٰکُمْ عَنِ الْہُدٰی بَعْدَ اِذْ جَآءَکُمْ بَلْ کُنْتُمْ مُّجْرِمِیْنَ: ’’(جواباً) وہ کہیں گے جو بڑے بنے ہوئے تھے ان سے جو کمزور تھے: کیا ہم نے تمہیں ہدایت سے روکا تھا، اس کے بعد کہ وہ تمہارے پاس آ گئی تھی؟ بلکہ تم خود ہی مجرم تھے۔‘‘ 

UP
X
<>