May 2, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 yat 35

وَقَالُوا نَحْنُ أَكْثَرُ أَمْوَالاً وَأَوْلادًا وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ

اور کہا کہ ؛ ’’ ہم مال اور اولاد میں تم سے زیادہ ہیں ، اور ہمیں عذاب ہونے والا نہیں ہے۔‘‘

آیت ۳۵    وَقَالُوْا نَحْنُ اَکْثَرُ اَمْوَالًا وَّاَوْلَادًا  وَّمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِیْنَ : ’’اور انہوں نے کہا کہ ہم اموال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا۔‘‘

        اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دولت اور اولاد جیسی نعمتوں سے نوازا گیا ہے تو اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ہم سے خوش ہے اور ہم ا س کے منظورِ نظر ہیں۔ چنانچہ جس طرح ہمیں دنیا میں خوشحالی حاصل ہے اسی طرح ہمیں آخرت میں بھی عیش کی زندگی ملے گی اور عذاب تو ہمیں بالکل بھی نہیں دیا جائے گا۔ 

UP
X
<>