May 3, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 37

وَمَا أَمْوَالُكُمْ وَلا أَوْلادُكُم بِالَّتِي تُقَرِّبُكُمْ عِندَنَا زُلْفَى إِلاَّ مَنْ آمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا فَأُوْلَئِكَ لَهُمْ جَزَاء الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوا وَهُمْ فِي الْغُرُفَاتِ آمِنُونَ

اور نہ تمہارے مال تمہیں اﷲ کا قرب عطا کرتے ہیں ، اور نہ تمہاری اولاد۔ ہاں مگر جو ایمان لائے، اور نیک عمل کرے، تو ایسے لوگوں کو اُن کے عمل کا دوہرا ثواب ملے گا، اور وہ (جنت کے) بالاخانوں میں چین کریں گے

آیت ۳۷    وَمَآ اَمْوَالُکُمْ وَلَآاَوْلَادُکُمْ بِالَّتِیْ تُقَرِّبُکُمْ عِنْدَنَا زُلْفٰٓی: ’’اور (دیکھو!) تمہارے اموال اور تمہاری اولاد ایسی چیزیں نہیں کہ وہ تمہیں مرتبے میں ہمارا مقرب ّبنا دیں‘‘

        اِلَّا مَنْ اٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًا: ’’سوائے اُس شخص کے جو ایمان لایا اور اُس نے نیک اعمال کیے۔‘‘

        فَاُولٰٓئِکَ لَہُمْ جَزَآءُ الضِّعْفِ بِمَا عَمِلُوْا وَہُمْ فِی الْغُرُفٰتِ اٰمِنُوْنَ: ’’ تو ایسے لوگوں کے لیے ان کے اعمال کا دو گنا اجر ہے اور وہ بالا خانوں میں امن سے رہیں گے۔‘‘ 

UP
X
<>