May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 41

قَالُوا سُبْحَانَكَ أَنتَ وَلِيُّنَا مِن دُونِهِم بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ أَكْثَرُهُم بِهِم مُّؤْمِنُونَ

وہ کہیں گے کہ : ’’ ہم تو آپ کی ذات کی پاکی بیان کرتے ہیں ، ہمارا تعلق آپ سے ہے، ان لوگوں سے نہیں ۔ دراصل یہ تو جنات کی عبادت کیا کرتے تھے۔ ان میں سے اکثر لوگ اُنہی کے معتقد تھے۔‘‘

آیت ۴۱    قَالُوْا سُبْحٰنَکَ اَنْتَ وَلِیُّنَا مِنْ دُوْنِہِمْ: ’’وہ کہیں گے: ُتو پاک ہے، تو ہمارا ولی ہے ان کے سوا۔‘‘

        یعنی ہمارا آقا اور مالک تو تو ُہی ہے، ان سے ہمارا کوئی سروکار نہیں۔

        بَلْ کَانُوْا یَعْبُدُوْنَ الْجِنَّ اَکْثَرُہُمْ بِہِمْ مُّؤْمِنُوْنَ: ’’بلکہ یہ لوگ جنات کی عبادت کیا کرتے تھے، ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی۔‘‘ 

UP
X
<>