May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 45

وَكَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا مِعْشَارَ مَا آتَيْنَاهُمْ فَكَذَّبُوا رُسُلِي فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

اور ان سے پہلے لوگوں نے بھی (پیغمبروں کو) جھٹلایا تھا، اور یہ (عرب کے مشرکین) تو اُس سازوسامان کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے ہیں جو ہم نے اُن (پہلے لوگوں ) کو دے رکھا تھا، پھر بھی اُنہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا، تو (دیکھ لو) میری دی ہوئی سزا کیسی (سخت) تھی !

آیت ۴۵   وَکَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’اور ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے‘‘

        وَمَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَـآ اٰتَـیْنٰہُمْ: ’’اور یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا تھا‘‘

        مثلاً قومِ عاد کو جو شان و شوکت عطا ہوئی تھی اور اپنے علاقے میں جیسا ان کا رعب ودبدبہ تھا قریش مکہ کو تو اُس کا ُعشر عشیر بھی حاصل نہیں ہے۔

        فَکَذَّبُوْا رُسُلِیْ  فَکَیْفَ کَانَ نَـکِیْرِ: ’’تو انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا، پس کیسی رہی (ان کے لیے) میری پکڑ!‘‘ 

UP
X
<>