May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 44

وَمَا آتَيْنَاهُم مِّن كُتُبٍ يَدْرُسُونَهَا وَمَا أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمْ قَبْلَكَ مِن نَّذِيرٍ

حالانکہ ہم نے انہیں پہلے نہ ایسی کتابیں دی تھیں جو یہ پڑھتے پڑھاتے ہوں ، اور نہ (اے پیغمبر !) تم سے پہلے ہم نے ان کے پاس کوئی خبر دار کرنے والا (نبی) بھیجا تھا

آیت ۴۴    وَمَآ اٰتَیْنٰہُمْ مِّنْ کُتُبٍ یَّدْرُسُوْنَہَا: ’’اور ہم نے انہیں ایسی کوئی کتابیں نہیں دیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں‘‘

        یعنی ان لوگوں پر ہماری طرف سے کوئی ایسی کتاب تو نازل نہیں ہوئی جس میں لکھا ہو کہ لات، منات اور عزیٰ وغیرہ کو ہم نے کچھ خصوصی اختیارات تفویض کر رکھے ہیں۔ اگر ان کے پاس ان کے ایسے دعووں کی کوئی سند ہے تو پیش کریں۔

        وَمَآ اَرْسَلْنَآ اِلَیْہِمْ قَبْلَکَ مِنْ نَّذِیْرٍ: ’’اور نہ ہی ہم نے آپؐ سے پہلے ان کی طرف کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تھا۔‘‘

        حضرت اسماعیل اور نبی آخر الزماں   کے درمیان تین ہزار سال کا عرصہ گزر گیا۔ اس عرصے کے دوران بنو اسماعیل ؑکے ہاں کوئی نبی یا رسول نہیں آیا۔ 

UP
X
<>