May 5, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 48

قُلْ إِنَّ رَبِّي يَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ

کہہ دو کہ : ’’ میرا پروردگار حق کو اُوپر سے بھیج رہا ہے، وہ غیب کی ساری باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔‘‘

آیت ۴۸    قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ: ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ یقینا میرا رب حق کے ساتھ ضرب لگاتا ہے (باطل کو)، وہ خوب جاننے والا ہے تمام غیبوں کا۔‘‘

        یہ مضمون اس سے پہلے سورۃ الانبیاء کی آیت ۱۸ میں اس طرح بیان فرمایا گیا ہے: (بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبَاطِلِ فَیَدْمَغُہٗ فَاِذَا ہُوَ زَاہِقٌ) ’’بلکہ ہم حق کو دے مارتے ہیں باطل پر تو وہ اس کا بھیجا نکال دیتا ہے، پھر وہ مٹ جاتا ہے‘‘۔ آیت زیر مطالعہ کا بھی بالکل یہی مفہوم ہے، اس لیے یہاں ’’یَقْذِفُ بِالْحَقِّ‘‘ کے بعد ’’عَلَی الْبَاطِلِ‘‘ کے الفاظ کو محذوف سمجھا جانا چاہیے۔ 

UP
X
<>