May 4, 2024

قرآن کریم > سبإ >sorah 34 ayat 49

قُلْ جَاء الْحَقُّ وَمَا يُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَمَا يُعِيدُ

کہہ دو کہ : ’’ حق آچکا ہے، اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دَم ہے، نہ دوبارہ کرنے کا۔‘‘

آیت ۴۹     قُلْ جَآءَ الْحَقُّ : ’’آپؐ کہہ دیجیے کہ حق آ گیا ہے‘‘

        آپؐ اعلان کر دیجیے کہ حق کا بول بالا ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ اب چند ہی برسوں بعد پورے جزیرہ نمائے عرب میں اللہ کے دین کا غلبہ ہو جائے گا۔

        وَمَا یُبْدِیُٔ الْبَاطِلُ وَمَا یُعِیْدُ: ’’اور باطل نہ تو (کسی چیز کی) ابتدا کر سکتا ہے اور نہ ہی اعادہ۔‘‘ 

UP
X
<>