May 2, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 11

إِنَّمَا تُنذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكْرَ وَخَشِيَ الرَّحْمَن بِالْغَيْبِ فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ

تم تو صرف ایسے شخص کو خبردار کر سکتے ہو جو نصیحت پر چلے، اور خدائے رحمن کو دیکھے بغیر اُس سے ڈرے۔ چنانچہ ایسے شخص کو تم مغفرت اور باعزت اَجر کی خوشخبری سنا دو

آیت ۱۱   اِنَّمَا تُنْذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّکْرَ وَخَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیْبِ: ’’آپؐ تو بس اُسی شخص کو خبردار کر سکتے ہیں جو الذکر (قرآن) کی پیروی کرے اور غیب میں ہوتے ہوئے رحمٰن سے ڈرے۔‘‘

        آپؐ کے انذار سے تو صرف وہی لوگ متاثر ہو سکتے ہیں جو اس قرآن کے پیغام کو سمجھیں، اس کی پیروی کریں اور غیب میں ہوتے ہوئے بھی اللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت اپنے دلوں میں رکھیں۔

        فَبَشِّرْہُ بِمَغْفِرَۃٍ وَّاَجْرٍکَرِیْمٍ: ’’تو ایسے لوگوں کو آپؐ خوشخبری دے دیجیے مغفرت اور باعزت اجر کی۔‘‘ 

UP
X
<>