May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 21

اتَّبِعُوا مَن لاَّ يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ

ان لوگوں کا کہنا مان لو جو تم سے کوئی اُجرت نہیں مانگ رہے، اور وہ صحیح راستے پر ہیں

آیت ۲۱   اتَّبِعُوْا مَنْ لاَّ یَسْئَلُکُمْ اَجْرًا وَّہُمْ مُّہْتَدُوْنَ: ’’پیروی کرو ان کی جو تم سے کسی اُجرت کے طالب نہیں ہیں اور جو ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘

        دیکھو! یہ لوگ تمہیں نصیحت کرنے اور تمہیں راہِ راست کی طرف بلانے کے لیے دن رات مشقت کر رہے ہیں، لیکن اس سب کچھ کے عوض وہ تم سے کسی صلے یا اجرت کا مطالبہ نہیں کرتے۔ جبکہ ان کی سیرتیں خود اس حقیقت پر گواہ ہیں کہ یہ لوگ واقعی ہدایت یافتہ ہیں۔ 

UP
X
<>