May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 22

وَمَا لِي لاَ أَعْبُدُ الَّذِي فَطَرَنِي وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ 

اور بھلا میں اُس ذات کی عبادت کیوں نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا ہے؟ اور اُسی کی طرف تم سب کو واپس بھیجا جائے گا

آیت ۲۲   وَمَا لِیَ لَآ اَعْبُدُ الَّذِیْ فَطَرَنِیْ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ: ’’اور مجھے کیا ہے کہ میں عبادت نہ کروں اُس ہستی کی جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور اُسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جائو گے۔‘‘

        دیکھو! یہ لوگ جو دعوت دے رہے ہیں وہ یہی تو ہے کہ تم اُ س اکیلے معبود کی پرستش کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم سب لوگوں نے پلٹ کر بھی جانا ہے۔ چنانچہ مجھے تو کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ میں اُس اللہ کی عبادت نہ کرو ں جو میرا خالق ہے۔ 

UP
X
<>