May 5, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 33

وَآيَةٌ لَّهُمُ الأَرْضُ الْمَيْتَةُ أَحْيَيْنَاهَا وَأَخْرَجْنَا مِنْهَا حَبًّا فَمِنْهُ يَأْكُلُونَ

اور ان کیلئے ایک نشانی وہ زمین ہے جو مردہ پڑی ہوئی تھی۔ ہم نے اُسے زندگی عطا کی، اور اُس سے غلہ نکالا، جس کی خوراک یہ کھاتے ہیں

آیت ۳۳   وَاٰیَۃٌ لَّـہُمُ الْاَرْضُ الْمَیْتَۃُ: ’’اور ان کے لیے ایک نشانی ُمردہ زمین ہے‘‘

        اَحْیَیْنٰہَا وَاَخْرَجْنَا مِنْہَا حَبًّا فَمِنْہُ یَاْکُلُوْنَ: ’’ہم نے اسے زندہ کیا اور ا س سے اناج نکالا، تو اس میں سے وہ کھاتے ہیں۔‘‘

        بارش برستے ہی بظاہر مردہ اور بنجر زمین میں زندگی کے آثار نمودار ہو جاتے ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے طرح طرح کا سبزہ، فصلیں اور پودے اُگ آتے ہیں جو انسانوں اور جانوروں کی خوراک کا ذریعہ بنتے ہیں۔ 

UP
X
<>