May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 68

وَمَنْ نُعَمِّرْهُ نُنَكِّسْهُ فِي الْخَلْقِ أَفَلا يَعْقِلُونَ

اور ہم جس شخص کو لمبی عمر دیتے ہیں ، اُسے تخلیقی اعتبار سے اُلٹ ہی دیتے ہیں ۔ کیا پھر بھی اُنہیں عقل نہیں آتی؟

آیت ۶۸    وَمَنْ نُّـعَمِّرْہُ نُـنَـکِّسْہُ فِی الْخَلْقِ: ’’اور جس کو ہم زیادہ عمر دیتے ہیں اس کی ِخلقت میں ضعف پیدا کر دیتے ہیں۔‘‘

        ظاہر ہے جب بڑھاپا آتا ہے تو انسان کے قویٰ کمزور ہو جاتے ہیں۔ ؎

مضمحل ہو گئے قویٰ غالبؔ

وہ عناصر میں اعتدال کہاں ؟

        اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ: ’’تو کیا یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے؟‘‘ 

UP
X
<>