May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 71

أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّا خَلَقْنَا لَهُمْ مِمَّا عَمِلَتْ أَيْدِينَا أَنْعَامًا فَهُمْ لَهَا مَالِكُونَ

اور کیا انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے اُن کیلئے مویشی پیدا کئے، اور یہ اُن کے مالک بنے ہوئے ہیں؟

آیت ۷۱    اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّا خَلَقْنَا لَہُمْ مِّمَّا عَمِلَتْ اَیْدِیْنَآ اَنْعَامًا فَہُمْ لَہَا مٰـلِکُوْنَ: ’’کیا انہوں نے غور نہیں کیا کہ ہم نے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے ان کے لیے چوپائے پیدا کر دیے، جن کے اب یہ مالک بنے پھرتے ہیں۔‘‘

        یہ میری بھینس ہے، میں اس کا مالک ہوں ! یہ اُس کی گائے ہے!یہ فلاں کا گھوڑا ہے! بکریوں کے ریوڑ کا مالک فلاں ہے! گویا یہ لوگ بڑے فخر سے ان مویشیوں اور چوپایوں پر اپنا حق ملکیت جتاتے ہیں ، لیکن یہ حقیقت وہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں تخلیق تو اللہ نے ہی کیا ہے۔

UP
X
<>