May 4, 2024

قرآن کریم > يس >sorah 36 ayat 75

لا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَهُمْ وَهُمْ لَهُمْ جُندٌ مُّحْضَرُونَ

(حالانکہ) ان میں یہ طاقت ہی نہیں ہے کہ ان کی مدد کر سکیں ، بلکہ وہ ان کیلئے ایک ایسا (مخالف) لشکر بنیں گے جسے (قیامت میں ان کے سامنے) حاضر کر لیا جائے گا

آیت ۷۵   لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَہُمْ: ’’وہ ہر گز کوئی استطاعت نہیں رکھتے ان کی مدد کی‘‘

        وَہُمْ لَہُمْ جُنْدٌ مُّحْضَرُوْنَ: ’’بلکہ یہ تو خود ہوں گے ان کے پکڑے ہوئے قیدی۔‘‘

        یعنی جنہیں یہ لوگ پوجتے تھے وہی انہیں پکڑ پکڑ کر اللہ کے حضور پیش کر یں گے اور کہیں گے :اے اللہ یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں ہمارے ساتھ یہ ظلم کیا تھاکہ ہمیں تیراشریک ٹھہراتے رہے۔ 

UP
X
<>