May 22, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 134

إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ

جب ہم نے اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو (عذاب سے) نجات دی تھی

آیت ۱۳۴   اِذْ نَجَّیْنٰہُ وَاَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ : ’’جب ہم نے نجات دی اُس کو اور اس کے گھر والوں کو‘ سب کو۔‘‘

        اگرچہ تورات کے مطابق آپؑ صرف اپنی دو بیٹیوں کو اپنے ساتھ لے کر نکلے تھے‘ یعنی ان کے علاوہ اس قوم میں کوئی اور اہل ایمان نہیں تھے‘ لیکن یہاں پر اَہْلَہٗٓ اَجْمَعِیْنَ (سب گھر والوں کو) کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؑ کا گھرانہ خاصا بڑا ہوگا‘ جس میں سے آپؑ کی صرف ایک بیوی پیچھے رہ گئی تھی۔ (واللہ اعلم!) 

UP
X
<>