May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 141

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنْ الْمُدْحَضِينَ

پھر وہ قرعہ اندازی میں شریک ہوئے، اور قرعے میں مغلوب ہوئے

آیت ۱۴۱   فَسَاہَمَ فَکَانَ مِنَ الْمُدْحَضِیْنَ: ’’تو انہوں نے قرعہ ڈالا‘ تو وہ ہو گیا دھکیل دیے جانے والوں میں سے۔‘‘

        پچھلی آیت میں مذکور ہے کہ وہ کشتی پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی تھی‘ چنانچہ جب بیچ دریا میں جا کر کشتی ڈولنے لگی اور اس کے ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا تو بوجھ کم کرنے کی غرض سے کسی ایک مسافر کو دریا میں پھینکنے کے لیے یہ قرعہ اندازی کی گئی ہو گی۔ اس حوالے سے ایک روایت یہ بھی ہے کہ کشتی والوں نے یہ گمان کیا کہ کسی کا کوئی بھاگا ہوا غلام کشتی میں سوار ہے جس کی وجہ سے یہ ڈوبنے لگی ہے۔ چنانچہ اس مفرور غلام کا پتا لگانے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔بہرحال قرعہ اندازی میں حضرت یونس  کا نام نکلا اور آپؑ کو دریا میں پھینک دیا گیا۔

UP
X
<>