May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 142

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ 

پھر مچھلی نے اُنہیں نگل لیا، جبکہ وہ اپنے آپ کو ملامت کر رہے تھے

آیت ۱۴۲   فَالْتَقَمَہُ الْحُوْتُ وَہُوَ مُلِیْمٌ : ’’تو اُس کو نگل لیا مچھلی نے اور وہ ملامت زدہ تھا۔‘‘

        یہ کوئی بہت بڑی وہیل مچھلی ہو گی۔ آج تو ہم مچھلیوں کی بہت سی ایسی اقسام کو بخوبی جانتے ہیں جو بڑی آسانی سے ایک ہی لقمے میں انسان کو نگل سکتی ہیں۔ وَہُوَ مُلِیْمٌ کے الفاظ میں ناراضگی اور خفگی کا انداز پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے اللہ کے ہاں ع ’’جن کے رتبے ہیں سوا‘ ان کی سوا مشکل ہے‘‘ کے مصداق کسی بہت بڑی شخصیت کی چھوٹی سی غلطی پر بھی بہت سخت گرفت ہوتی ہے۔

UP
X
<>