May 21, 2024

قرآن کریم > الصّافّات >sorah 37 ayat 149

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ

اب ان (مکہ کے مشرکوں) سے پوچھو کہ : ’’ کیا (اے پیغمبر !) تمہارے رَبّ کے حصے میں تو بیٹیاں آئی ہیں ، اور خود ان کے حصے میں بیٹے؟‘‘

آیت ۱۴۹   فَاسْتَفْتِہِمْ اَلِرَبِّکَ الْبَنَاتُ وَلَہُمُ الْبَنُوْنَ: ’’تو (اے نبی!) آپ ان سے پوچھیں‘ کیا تمہارے ربّ کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور ان کے لیے بیٹے!‘‘

        یہاں مشرکین ِمکہ ّکے اس عقیدے پر جرح کی جا رہی ہے کہ فرشتے اللہ کی بیٹیاں ہیں۔ یعنی یہ لوگ خود اپنے لیے تو بیٹے پسند کرتے ہیں اور بیٹیوں کو نا پسند کرتے ہیں لیکن جب یہ لوگ اللہ سے اولاد منسوب کرتے ہیں تو اس کے لیے بیٹیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

UP
X
<>